کربلا جانے والی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرا گئی؛ 10جاں بحق اور 31 زخمی

بغداد(ڈیلی گرین گوادر) عراق میں زائرین کو لے کر کربلا جانے والی بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرک سے ٹکرانے والی زائرین کی بس ناصریہ سے کربلا جارہی تھی۔ حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کی تیز رفتاری کو بتایا جا رہا ہے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے ایرانی شہری ہیں جو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے عراق پہنچے تھے حادثے کی شکار بس میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے جن میں سے 10 جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے