ڈاکٹر یاسمین راشد کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نےنو مئی کو جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں نئی دفعات عائد کرنے کے معاملے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روز تک تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔

اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی جس کو عدالت نے مستردکرتے ہوئے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے