وڈھ فائرنگ دونوں فریقین سے اپیل ہے کہ وہ جنگ بندی کرے، نواب محمد اسلم رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف آف ساراوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے وڈھ میں دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی کرے،بحیثیت قبائلی معتبر دونوں فریقین سے جنگ بندی تک رابطوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا، آئین میں انتخابات سے متعلق واضح لکھاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ نگران وزیراعظم سے متعلق زیادہ معلومات میڈیا کے پاس ہے اگر حلقہ بندیاں ہوتی ہے یا نہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا بیان موجود ہے البتہ آئین میں واضح ہے کہ 90میں الیکشن کرایاجائے،نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ میں سرداراسد اللہ مینگل اورمیرشفیق مینگل سے رابطے میں ہوں اور اس سلسلے میں رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔کوشش جاری ہے کہ جنگ بندی کیلئے دونوں فریقین کو راضی کیاجائے۔اپیل ہے کہ وہ جنگ بندی کرے تاکہ لوگ پرسکون رہے۔