پیپلزپارٹی بلوچستان کے زیراہتمام صوبائی سیکرٹریٹ میں آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے زیراہتمام محرم الحرام کے پیش نظر سادگی سے صوبائی سیکرٹریٹ میں سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاسم اچکزئی،فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی، میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی، آفس سیکرٹری اختر بلوچ ودیگر عہدیداروں نے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی ہمت، جرت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔ آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب میں صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سردار سرور سلیمانخیل،ضلع واشک کے ضلع چیئرمین الہیٰ بخش ریکی،لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور جعفر، کوئٹہ ڈویژن کے سنیئر نائب صدر عبدالجبار خلجی، انجینئرز فورم کے جنرل سیکرٹری انجینئر احسان خلجی، کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر سید ایوب آغا، پیپلز لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، جنرل سیکرٹری ہاشم محمد شہی، سینئر نائب صدر حاجی عزیز لانگو، لیبر بیورو کوئٹہ ڈویژن صدر مٹھا خان عمرانی، اقلیتی ونگ کی سیکرٹری اطلاعات حناء گلزار، سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر بسنت لال گلشن،شعبہ خواتین کی نائب صدر محمود نسرین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ، اکرم گل، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر رومیل خان غلزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اسد گجر ودیگر عہدیداروں و کارکنان نے بھی صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملک و قوم کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے