ڈپٹی کمشنر خضدار نے مریض کے لئے خون کا عطیہ دیدیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے خون کا عطیہ دیدیا۔ وہ آج خضدار میں پرائیویٹ ہسپتال جاکر مریض کے لیئے خون ڈونیٹ کیا۔ اس سے قبل آج ہی کے دن ایک شہری نے مریض کے لئے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی تھی اور نمبر اپنا جاری کردیاتھا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار نے مطلوبہ نمبر ہر رابطہ کیا تو وہ نمبر غلط تھا۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل احمد نے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار سعید احمد شاہوانی سے رابطہ کیا اور اس مریض کا پتہ معلوم کیا۔ اور معلومات کے بعد مریض کی جھالاوان ہسپتال خضدار میں موجودگی کا علم ہوا۔ تو ڈپٹی کمشنر خضدار وہاں پہنچ کر مریض کے لئے خون کا عطیہ دیدیا، شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل احمد کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اس انسان دوستی کا شکریہ ادا کیا اور وہ اس عمل سے بے حد متاثر ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے