وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف پیر کو کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج (پیر کو) کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دور ہ کریں گے۔کوئٹہ آمد پر ایئر پورٹ سے وزیراعظم گورنر ہاؤس جائیں گے جس کے بعد وہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔