پنجگور، گاڑی کا ٹائر پھٹ جا نے کے باعث ٹریفک حادثہ ڈرائیور جھلس کر جاں بحق،کلینر زخمی

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں گاڑی کا ٹائر پھٹ جا نے کے باعث ٹریفک حادثہڈرائیور جھلس کر جاں بحق،کلینر معمولی زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جیرک بارڈر سے پنجگور شہر آنے والی تیل بردار زمیاد گاڑی پروم کپ میں ٹائر پھٹ جا نے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو آگ لگنے سے ڈرائیور الیاس جھلس کرجاں بحق جبکہ کلینر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا جسے معمولی زخمیں آئیں۔لیویز نے جائے وقوع پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا لیویز کے مطابق ڈرائیور کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی ہے جو گرمکان کا رہائشی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے