قلات ، اشتہاری ملزمان کے خلاف لیویز فورس کی اہم کاروائی دو اشتہاری ملزمان گرفتار

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات اشتہاری ملزمان کے خلاف لیویز فورس قلات کی اہم کاروائی لیویز فورس نے دو اشتہاری ملزمان گرفتار لیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کے زیرنگرانی ایس ایچ او قلات لیویز رسالدار جان محمدلانگو ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالکریم مینگل رسالدار علی احمدمینگل نے لیویز جوانوں کے ہمراہ کپوتو کے حدود میں کاروائی کرتے ہوئے قلات لیویز کو مطلوب اشتہاری ملزمان ماسٹر لعل محمدولد ولی محمد اور خان محمدولدگل محمداقوام جتک ساکنان لہڑ کو گرفتار کرلیا جوکہ مقدمہ فردنمبر 2.2023 بجرم زیردفعہ 337AD.337H2۔342.394.(ت پ) 34 میں قلات لیویز کو مطلوب تھے ملزمان سے مزید تفتیش قلات لیویز کررہی ہے ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیگی امن وامان کی صورتحال خراب کرنی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا لیویز فورس کی زمداری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے