میر چنگیز خان جمالی سے صوبائی کونسل کے اراکین کی ملا قات، پارٹی کے تنظیمی امور و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی سے صوبائی کونسل کے اراکین کی ملا قات، پارٹی کے تنظیمی امور و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی سے صوبائی کونسل کے اراکین ملک عیسیٰ خان ہزارہ، انجینئر ہادی عسکری، شعبہ خواتین کوئٹہ ڈویژن کی جنرل سیکرٹری عہدیہ بتول ملک اور ضلع کوئٹہ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صنم عیسیٰ نے ملاقات کی۔ ملا قات میں پارٹی کے تنظیمی امور و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرپارٹی رہنماؤں نے صوبائی صدر کو ہزارہ ٹاون کے پارٹی امور آگاہ کیا۔میر چنگیز خان جمالی نے پی پی پی رہنماؤں کی ہزارہ ٹاون میں کارکردگی کو سراہا اور مزید فعالیت کی ہدایت کی۔