صوبائی حکومت جنگلات کے کٹاؤ میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کررہی ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جنگلات کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہیصاف آب و ہوا کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت اگائے جائے۔یہ بات انہوں نے عالمی یوم جنگلات کے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ جنگلات ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں جنگلات کی کمی ملک میں کم بارشوں اور گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بنتی ہے اورجنگلات کی کمی کے باعث ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور گلوبل وارننگ جیسے خطرات کا سامنا ہیوزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھرپور انداز سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہیشجرکاری مہم کے تحت صوبہ بھر میں دس لاکھ پودے لگائے جائیں گیجبکہ صوبے میں موجود قدیم جنگلات کاتحفظ بھی کیاجارہاہیزیارت کے قدیم جونیپر درخت ہمارا قومی اثاثہ ہیں انہوں نے کہا ہر پاکستانی کو ہر سال کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہییزمینی کٹاؤ اور زمین کی سیم سے حفاظت کے لئے جنگلات ناگزیر ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت جنگلات کے کٹاؤ میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے کیونکہ جنگلات کا تحفظ ہی سرسبز بلوچستان کی ضمانت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے