کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک ایک ناکام شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو کروڑ آبادی والے شہر لاہور سے صرف 80 کارکنوں نے گرفتاری دے کر ثابت ہو گیاکہ عمران کی یہ تحریک بھی لانگ مارچ اور دیگر غلط فیصلوں کی طرح ناکام ہوگی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ یہ دنیا کی پہلی تحریک ہے کہ عمران خان خود تو گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالتوں سے ضمانت پر ضمانت لے رہے ہیں اور غریب کارکنوں کو جیل بھرو تحریک کیلئے تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اس دھرے معیار کو عوام کے ساتھ ساتھ یوتھیوں نے بھی بھری طرح مسترد کردیا پولیس کی طرف سے اعلانات کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاری سے گریزاں رہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست اور کرکٹ میں بہت فرق ہے عمران خان حکومت اور سیاست دونوں میں بھری طرح ناکام ثابت ہوگئے۔انہوں نے اپنی 4 سالہ دور حکومت میں اپنی ناکام معاشی پالیسیوں سے ملک کو سنگین معاشی بحران میں مبتلا کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا دیا تھا۔ اور اب ایک نااہل قیادت کے طور پر پی ٹی آئی کو بند گلی میں لاکر کھڑا کیا ان کے تمام بیانیے یا تو ناکام ہوگئے یا انہوں نے خود یوٹرن لے کر ناکام بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے امریکی سائفر سے لیکر سے لانگ مارچ، دھرنے، سڑکوں کی بندش، قومی اسمبلی سے استعفوں، دو صوبوں میں اپنی حکومتوں کا خاتمہ اور اب جیل بھرو تحریک تمام فلاپ شو ثابت ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ اور ناجائز بیٹی کی کیس سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے آئے روز کوئی نہ کوئی ڈرامہ رچایا جاتا ہے اور اپنے یوتھیوں کے ساتھ قوم کو بھی بس کے بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2018 میں سہاروں کے ذریعے اقتدار تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اب نہ وہ سہارے رہے نہ وہ حالات اس لئے عوام مزید عمران خان کے بہکاوے میں آنے کیلئے تیار نہیں۔
سیاست اور کرکٹ میں بہت فرق ہے، عمران خان حکومت اور سیاست دونوں میں بھری طرح ناکام ثابت ہوگئے،روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
