کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ سٹی سے نامزد امیدوار پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کے زیر صدرات پشتونخوامیپ حلقہ این اے 265 کوئٹہ سٹی سے مربوط علاقائی یونٹوں کے سیکریٹریوں اور دیگر ذمہ داران کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کی صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز حاجی علی محمد ترین،ندا سنگر،عبدالرزاق بڑیچ اور احسان آغا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور قومی اسمبلی کے حلقے سے منسلک صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی بی 27،پی بی 28 اور پی بی 29 کی سطح پر ارگنائزنگ کمیٹیاں بنائی گئی جو اپنے اپنے حلقوں میں مربوط نظم و ضبط اور حلقے کے ووٹر سے بلا تاخیر رابطے اور اس کے ساتھ فی الفور انتخابی دفاتر کے کھلنے اور ووٹرزلسٹ پر کام کرنے کے علاوہ حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے پر زور دیا گیا،اجلاس میں کہا گیا کہ اس وقت ملک کے بائیس کروڑ عوام نان شبینہ کے لئے مجبورہے ماضی کے حکمرانوں نے بین القوامی مالیاتی اداروں سے دھڑادھڑ قرضے لیکر جو بد تر حالت عوام پر مسلط کی تھی اب پی ڈی ایم کی حکومت نے وہ رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے اور آج عوام کو ازیت ناک صورتحال کا سامنا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور اپنے اعمال بد کی سزا عوام کو دینے کی تیاری میں مصروف ہے۔ حکمرانوں کی موجودہ اقدامات سے عوام کو مذید تباہ کن مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اجلاس میں میں کہا گیا کہ پرانے بشمول پی ڈی ایم کے امیدواروں کو آزمانا کسی طور پر بھی دانشمندی نہیں لہذا عوام پشتونخوامیپ کے امیدوار نصراللہ خان زیرے کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کریں۔
حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اوراپنے اعمال بد کی سزا عوام کو دینے کی تیاری میں مصروف ہے، نصر اللہ زیرے

ٹیگز:
نصر اللہ خان زیرے
