آ نے والے الیکشن میں قومی صوبائی نشستوں پر بھی بلوچستان عوامی پارٹی کو کا میابی حاصل ہوگی، حاجی نور محمد خان دمڑ
سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے ضلع زیارت میں بلوچستان عوامی پارٹی کی 14یونین کونسل میں 9پر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونا بڑی فتح ہے یہ عوام کا اعتماد ہے بلوچستان عوامی پارٹی اور مجھ پر ایک پر آ زاد اور 4پر پی ڈی ایم کی جماعتوں کو کامیابی ملی۔ یہ بات انہوں نے سنجاوی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہی۔ انہوں نے کہا کہ چوتھا مرحلہ ڈسٹرکٹ چیئرمین وائس چیئرمین کا ہے اس پر بھی بلوچستان عوامی پارٹی کی جیت یقینی ہے انہوں نے کہا کے زیارت سنجاوی کے عوام نے ثابت کردیا کے وہ خالی نعروں وعدے کرنے والے جماعتوں کو مسترد کرچکے ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ ہیں ڈسٹرکٹ چیرمین شپ انتخابات جیتنے کے بعد انشاء اللہ آ نے والے عام الیکشن میں بھی قومی اور صوبائی انتخابات بلوچستان عوامی پارٹی جیتے گی انھوں نے کہا کے میں زیارت سنجاوی عوام کو یقین دلاتا ہوں کے بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب چیرمین وائس چیرمین اور ممبران عوام کی بھر پور خدمت اس طرح کریں گے جس طرح میں کرتا ہوں انھوں نے نومنتخب یونینز چیرمین وائس چیرمین کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کے آ ج سے عوامی خدمت کا سلسلہ زور شور سے شروع کریں صوبائی حکومت نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بلدیاتی نمائندوں سے بھر پور مدد کرے گی۔