پیپلز پارٹی کے امیدوار نور الدین کاکڑ 8 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ایک پریس ریلز کے مطابق کوئٹہ میں موجود تمام صوبائی عہدیداروں، ڈسٹرکٹ کوئٹہ، کوئٹہ سٹی اور مختلف ذیلی ونگز سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور کارکنوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آج 8 فروری بروز بدھ دوپہر 12 بجے صوبائی سیکرٹریٹ سے صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ کی قیادت میں بڑے قافلے کی صورت میں حلقہ این اے 265کوئٹہIIکے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار نورالدین کاکڑ کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروانے جائیں گے۔تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو وقت مقررہ پر اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے