چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر برقرار ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر برقرار ہیں۔فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے