پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا اسمبلی مت توڑو، میری ایک نہیں مانی، پرویز الہٰی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوردھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو سمجھایا تھا اسمبلی مت توڑو، میری ایک نہیں مانی گئی۔جمعرات کو مسلم لیگ ق کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کام کرنے دیا جاتا تو نون لیگ کے کپڑے بھی نظرنہ آتے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے پارٹی کو لے ڈوبے، تین چار بندوں کی وجہ سے کام خراب ہوا۔ ایک بندے کی گرفتاری کا افسوس ہے مگر پہلے پکڑا جاتا تو سارے کام ٹھیک ہوجاتے۔مسلم لیگ قاف کے ورکنگ کونسل اجلاس میں پرویز الہٰی ق لیگ پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے، چودھری وجاہت حسین مرکزی صدر اور سینیٹر کامل علی آغا جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے