برفباری کے بعد زیارت کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے،شبیر احمد بادینی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا ہے کہ برفباری کے بعد زیارت کی تمام شاہراہیں چھوٹی بڑی گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی ہے روڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران لیویز کا ایک اہلکار زخمی ہوا جس کا علاج ومعالجہ جاری ہے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی برفباری کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حادثات کے بچاؤ کے پیش نظر زیارت کی شاہراہوں پر ٹریفک معطل کردی تھی اس دوران زیارت،سنجاوی روڈ کو چوتیر کے مقام پر آمد ورفت کیلئے بند کیا گیا تھا ضلعی انتظامیہ نے روڈ کی بندش کے دوران کلیئرنس آپریشن جاری رکھا اور تمام شاہراہوں پر سے محکمہ پی ڈی ایم اے،این ایچ اے اور لیویز فورس کی تعاون سے برف ہٹائی گئی جس کے بعد آج زیارت کی تمام شاہراہیں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھول دی ہے ڈپٹی کمشنرز زیارت نے بتا یا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران لیویز کا ایک جوان زخمی بھی ہوا تھا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعدعلاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے