بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس، بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بھوتانی ہاؤس کراچی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، بی اے پی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی، بی اے پی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی، سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بی اے پی کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بی اے پی کے سینئر رہنماؤں کے درمیان رابطوں کو تیز کیا جائیگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کئے جائیں گے جبکہ آج بلوچستان عوامی پارٹی کے مزید رہنماؤں اور ہم خیال دوستوں سے ملاقات کر کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے