وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا ، بابر یوسفزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بابر یوسفزئی نے نے کہا ہے کہ چند افراد اپنے ذاتی مفاد کے لئے کچھ ادھورے خواب دیکھ رہے ہیں جس میں انہیں مایوسی ھوگی وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ کی طرف گامزن ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ریکوڈک معاہدہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تعلیم و صحت کے شعبے انقلابی اقدامات کئے جس کے ثمرات بلوچستان کی عوام تک پہنچ رہے ہیں مخالفین وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کے کام اور نظریہ سے لوگوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہے ہیں جس کی بنیاد پر خواہشات اور خواب دیکھے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آنے والے انتخابات میں بھی عوام کی طاقت سے میر عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے