انسانی خدمات پر امن معاشرے کی بنیاد ہے ، نعمت اللہ ظہیر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پانسانی خدمات پر امن معاشرے کی بنیاد ہے۔ان خیالات کا اظہار کے کے ایف انٹرنیشنل کے بانی نعمت اللہ ظہیرنے ایک اخباری بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے تمام مخلوقات میں صرف انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا گیا ہے۔اور انسان کی پہچان انسانیت ہی سے ظاہر ہوتا ہے۔انسانیت تب آئے گا جب ایک انسان دوسرے انسان کی دکھ درد محسوس کریں۔ایک اصلاحی معاشریکی نفاذ کیلئے ہمیں کچھ اقدامات اٹھانا چاہئے جو انسانی زندگی کو آسان اور پرسکون بنادیتی ہے۔اسکے حوالے سے خدمت خلق فانڈیشن کے چیرمین اور تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے مزید کہتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں کچھ ایسی عادات رائج ہوئی ہیں جو روز بروز مشکلات کو جنم دیتی ہیں۔پہلے آج کل منشیات فروش اور منشیات نوشوں کی تعداد بڑھ رہاہے جسکی وجہ سے ڈکیتی برائیاں زندگی سے ہاتھ دھونے تک کے بڑے بڑے داستانیں پیش آچکے ہیں دوسری بات کئی عرصہ دراز غیر رسم ورواج کی وجہ سے نکاح ایک بوج کے برابر ہے۔جسکی وجہ سے غلیظ حرکات و عادات زور سے آگے بڑھ رہے ہیں۔آج معاشرے میں جو ظلم جبر قتل وغارت دیگر جرائم پیشہ واردات ہوتے ہیں سب اس غیر اسلامی مہر ادا کرنے کی خاطر ہورہے ہیں۔اگر حکومتی سطح اور ہر مسجد و ممبر سے زیادہ مہر لینے دینے کیخلاف آواز اٹھا جائے تو ان شااللہ صرف جرائم نہیں بلکہ زنا لواطت جیسے غلیظ حرکات بڑی حد تک کنٹرول ہوجائینگے۔