سراج الحق پر حملے کی تحقیقات سے باخبر رکھا جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گری نگوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ سراج الحق پر حملے کی تحقیقات سے باخبر رکھا جائے۔دہشت گردوں نے سراج الحق ودیگر قائدین کی جان لی الحمداللہ اللہ نے کرم کیا جماعت اسلامی اہل بلوچستا ن کے حقوق کے کیلئے ہر فورم پر آوازُٹھائیگی بلوچستان کی مجموعی صورتحال تشویش ناک،اپوزیشن نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی کارکردگی نہ ہونے کے برابرہے سب کو حصہ مل ر ہاہے اس لیے سب ٹھیک ہے کی رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔عوام نااہلوں،لٹیروں سے مایوس ہیں بدانتظامی اور بدعنوانی عروج پر پوچھنے والا کوئی نہیں۔حکومتی رٹ کہیں نظرنہیں آرہی۔ انہوں نے کہاکہ اہل بلوچستان کو سی پیک ودیگر وسائل ومعدنیات کے ثمرات سے کیوں محروم کیا گیا ہے بلوچستان حکمرانوں کیلئے سونا کی چڑیا ہے بلوچستان کے عوام سے نہیں وسائل سے حکمرانوں کو محبت ہے بلوچستان کے عوام کو تحفظ دیکر ترقی وخوشحالی روزگار اورتعلیم وصحت کی سہولیات دی جائیں لاپتہ افراد کو بازیاب، بارڈر زپر وساحل پر اداروں،حکومت اور اسٹبلشمنٹ اورسیکورٹی فورسزکی لوٹ مار ختم کی جائے۔اہل بلوچستان یعنی عوام کو لاوارث کیوں بنایا گیا ہے۔جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول،بدعنوانی،بے حسی،غفلت وکوتاہی کے خلاف آوازبلند کرتی رہیگی۔بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع نہیں،روزگار برائے فروخت ہونے کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں، بے روزگاری کا طوفان ہے، کروڑوں لوگ بدترین مہنگائی اور بدامنی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ لوگ گھروں میں محفوظ نہیں، صاف دکھائی دے رہا ہے حالات سنبھالنا نااہل حکمرانوں مقتدرقوتوں کے بس کی بات نہیں امن و امان کے قیام کے لیے ان کے پاس کوئی ایکشن پلان نہیں ہے جب تک حکمران ومقتدرقوتیں دیانت دار اور عوام سے مخلص نہ ہو اس وقت تک حقیقی تبدیلی آسکتی ہے نہ عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں صرف دعوے واعلانات ہوں گے اور کچھ نہیں۔ دوسری جانب عدل وانصاف نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں عدالتوں کا وقار بری طرح مجروح ہوا ہے۔ قانون کی رٹ قائم نہیں ہورہی۔ کرپٹ، طاقتور اور ظالم حکمرانوں کا کوئی عدالت، ادارہ احتساب نہیں کرسکا، اب عوام کو ہی ووٹ کی طاقت سے ہی ظالموں کا احتساب کرنا ہوگا۔ تمام مسائل کا حل اسلامی نظام ہے اور جماعت اسلامی ہی ملک کو اسلامی نظام دے سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے عوام کو ہمسائیہ ممالک سے آزاد قانونی تجارت کے مواقع فراہم کرنے کیساتھ آسانیاں وسہولیات دیں۔بدترین مہنگائی بے روزگاری،فاصلوں اورغربت کی بنیاد بجٹ میں عوام کو ریلیف دیاجائے، اشیا خورونوش، بجلی پر سبسڈی بحال کی جائے۔ بلوچستان سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، گوادر کے مقامی افراد کو حقوق دیے جائیں، گوادر معاہدہ پر فوری عمل درآمد ہو۔ ادویات، پٹرول کی قیمتیں میں واضح کمی کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے