ایف سی 111ونگ قلات کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
قلات (ڈیلی گرین گوادر)ایف سی 111ونگ قلات کی جانب سے ضلعی انتظامیہ قلات کے تعاون سے قلات میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری۔ بارشوں اور سیلاب نے ضلع قلات کے اکثر علاقوں کو شدید متاثر کیا جسکے بعد ضلعی انتظامیہ قلات نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی اور لوگوں کی بحالی کیلئے دن رات ایک کردی جسکا سلسلہ آج تک جاری ہے آج ایف سی قلات کی جانب سے ضلعی انتظامیہ قلات کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ تحصیل قلات کے یونین کونسل چھپر میں راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا ایف سی قلات اور ضلعی انتظامیہ قلات ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی کے سربراہی میں ضلع کے تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔