عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی، غم لگا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خطاب سے یقین ہوگیا ہے انہیں کوئی گولی نہیں لگی بلکہ غم لگا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صحت مند ہے، مسلسل الزام تراشی کررہے ہیں، ان لوگوں پرسوالیہ نشان ہے جو عمران خان پر یقین کررہے ہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کالانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہوچکا ہے، لانگ مارچ کا نہیں مگر عمران خان کا مقصد سمجھے چکے ہیں۔عمران خان،عوام پاگل اوربے وقوف نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو جھوٹے مقدمات بناکر جیلوں میں ڈالا اور اب کہتے ہیں ایف آئی آرمیری مرضی کےمطابق کاٹی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی طریقے سے عمران خان کی حکومت کوہٹایا گیا، پاکستان میں پہلی بار عدم اعتمادکی تحریک کامیاب ہوئی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری گھڑی وقت بتاتی ہے مگر توشہ خانہ کی گھڑی نے عمران خان کی اوقات بتائی۔ الزام عائد کیا کہ عمران خان گھڑی کے پیسے منی لانڈرنگ کرکے نپا کستان لائے۔ عمران خان صاحب ان تمام چیزوں کا آپ کو حساب دینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے