75 سال بعد سودی نظام سے پاک معاشی نظام کے فیصلے جمعیت علماء اسلام کی مرہون منت ہے، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی وپارلیمانی لیڈر جمعیت علماء اسلام بلوچستان ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد،معاون سیکرٹری مولانا جمال الدین حقانی،مولانا محمد عارف شمشیر حاجی عبداللہ سلیمان خیل مولانا امان اللہ ملک نجیب خان حافظ شاہ ولی اور دیگر نے نواں کلی شاہ عالم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کو عوام کی خدمت سے دور رکھنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، 75سال بعد سودی نظام سے پاک معاشی نظام کے فیصلے جمعیت علماء اسلام کی مرہون منت ہے، بلاتفرق پوری انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک حسین گلدستہ ہے جس میں تمام اقوام کو محبت واخوت کے ساتھ موجود ہیں، ہر دور میں جب بھی موقع ملا ہے جمعیت علماء اسلام نے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، انہوں نے کہا کہ سوسالہ تاریخ کی حامل جماعت ملک میں اسلام مخالف قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اسلامی دفعات کا دفاع کررہی ہے، اس موقع پر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے فنڈز ترقیاتی منصوبوں کو افتتاح کیا گیا تقریب میں قبائلی عمائدین اور مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کو ریکارڈ توڑ کاردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے