صوبائی حکومت عوام کی معیار زندگی بلند رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے، کمشنر رخشان ڈویژن

خاران(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی معیار زندگی بلند رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کی خوشحالی اور علاقوں کی ترقی کے حوالے سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی دیرپا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے رخشان ڈویژن کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر خاران میں زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورے کے موقع کیا، اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر خاران عادل نصیر نے کمشنر رخشان کو تمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دیا، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال خاران،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں سمیت باقی ترقیاتی منصوبوں کے معائنے کے موقع پر ایس ڈی او بی اینڈ آر خاران حاجی غلام رسول، حاجی عباس سرگلزئی، انجینئر شاہ نواز صالح، اسد سرگلزئی اور ٹھیکیدار موجود تھے، ترقیاتی منصوبوں میں وویمن ہاسٹل، بی آر سی کالج، پی اینڈ ڈی ڈویژنل آفیسر رخشان ڈویژن، سیکرٹریٹ افسزز رخشان ڈویژن،گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈیشنل کالونی، ریڈیالوجی بلڈنگ، گائنی / پیڈیا تھرک بلڈنگ، پھتالوجی اینڈ بلڈ بینک بلڈنگ،10 بیڈڈ آئی سی یو بلڈنگ، ریبلشین ڈی ایچ کیو ہسپتال، کنٹریکشن آف ڈیزز انوسٹیگیشن لاہواسٹاک بلڈنگ، مسنگ فیسلٹی آف بوائز ڈگری کالج خاران، ملٹی پرپز ہال، پارکنگ شیڈ، اوور ہیڈڈ واٹر ٹینک اور ریزنگ آف باؤنڈری وال گورنمنٹ ڈگری کالج ودیگر منصوبے شامل ہیں،کمشنر رخشان نے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیا جس پر ایکسین بی اینڈ آر خاران عادل نصیر اور اس کے ٹیم کو ترقیاتی منصوبوں کے بہتر معیار قائم رکھنے اور مکمل نگرانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی، کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا کیونکہ انہی ترقیاتی منصوبوں سے ہمارے لوگوں کا مستقبل وابستہ ہے، اجتماعی معیاری اور دیرپا ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا، کمشنر رخشان نے کہا کہ انشاء اللہ رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرکے ان کے معیار کو چیک کیا جائے گا، کمشنر رخشان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے وژن کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کا معیاری اور مقررہ مدت میں تکمیل ان کا اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے