راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہوگی،فوادچوہدری

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کاکہنا ہےکہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا، اس سلسلے میں آج گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہوگی اور انشااللہ عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے