جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہیلووین تہوار میں بھگدڑ مچنے سے148 افراد ہلاک

جنوبی کوریا : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہیلووین منانے والے ہزاروں لوگوں کے تنگ گلیوں میں جمع ہونے سے بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں 148 افراد ہلاک جبکہ 155سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق زخمیوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔بھگدڑ سے بیشتر متاثرہ افراد کو موقع پر ہی دل کے دورے کی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔سیئول میں گھروں سے باہر پہلا ہیلووین منایا جا رہا تھا اور اندازے کے مطابق جائے حادثہ پر ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب جنوبی کورین صدر نے واقعے کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے