کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدار ت اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں گوادر میں ریڈ زون کے قیام اور غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام سے متعلق امور کا جائیزہ لیا گیا متعلقہ محکموں کے سیکریٹری چیرمین گوادر پور ٹ اتھارٹی اور کمشنر مکران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام اجلاس میں شریک تھے اجلاس میں شریک متعلقہ اداروں کے حکام نے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ مقامی ماہی گیروں کے حقوق و مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گااور ٹرالنگ کے حوالے سے ماہی گیروں کے خدشات دور کیے جائیں گے چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ کوسٹ گارڈ لیویز اور پولیس جوائینٹ ایکشن پلان مرتب کریں اور میری ٹائم افئیرز کے ساتھ مربوط روابط کا قیام بھی عمل میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ گوادر پاکستان کا مستقبل ہے پر امن گوادر دیرپا ترقی کی ضمانت فراہم کریگاچیف سیکریٹری نے یہ ہدایت بھی کہ متعلقہ ادارے حکومتی پالیسی کے مطابق مقامی لوگوں کے روزگار کے تحفظ اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں جسکے لیے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔
مقامی ماہی گیروں کے حقوق ومفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، عبدالعزیز عقیلی

ٹیگز:
عبدالعزیز عقیلی
