مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینےوالا شخص فیصل آباد سے گرفتار

فیصل آباد (ڈیلی گرین گوادر) فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم نے حلقہ این اے 108 کی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی موجود تھے۔ دھمکی آمیز ویڈیو اپلوڈ ہونے کے ایک ہفتے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے ستارہ کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے