اوتھل،دریجی سے ایک شخص کی لاش برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) ضلع لسبیلہ کی تحصیل دریجی کے علاقے دیوان شاہ اسٹاپ کے قریب پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایدھی زرائع سے معلوم ہوا کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ کی تحصیل دریجی کے علاقے دیوان شاہ اسٹاپ کے قریب پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی۔جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال دریجی منتقل کردیا گیا۔نعش کی شناخت نہیں ہوسکی۔متوفی کی عمر 40 سال سے زائد بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے