وزیراعلیٰ بلوچستان، کمانڈر12کوراورگورنر کا پی ڈی ایم اے کا دورہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی کا پی ڈی ایم اے کا دورہ، پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم اور کال سینٹر کا معائنہ کیا۔ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مشیر ڈاخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا ء اللہ لانگو اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی نے پی ڈی ایم اے کے دورے کے موقع پرکنٹرول روم اور کال سینٹر کا معائنہ کیا اورپی ڈی ایم اے حکام کی جانب سے موسم کی صورتحال اور امدادی سر گرمیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہواجس میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائز ہ لیا گیا۔ اجلاس میں بر یفنگ میں بتایا گیا کہ آج سے مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے جو مزید تین دن جاری رہیں گی کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں نقصانات کی ایک بڑی وجہ آبی گزرگاہوں اور نالوں پر تجاویزات ہیں۔ اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ امدادی سرگرمیوں کو مزید مربوط کرنے مواصلاتی رابطوں کی بحالی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات،پاک فوج مواصلاتی رابطوں کی بحالی اور عارضی پلوں کی تعمیر میں معاونت کریگی،جن ڈیموں پر دباؤ ہے انکی مسلسل نگرانی اور مضبوطی کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نقصانات کے جائزہ لینے کے لئے مشترکہ سروے جاری،پاک فوج بھی معانت کریگی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آبی گزرگاہوں اور نالوں پر غیر قانونی تجاویزات کے خاتمے کے لئے جاری اقدامات کو تیز کر نے اور مواصلاتی رابطوں کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کی لئے بھاری مشنری کرایہ پر حاصل کی جائے گی۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ شدید بارشوں سے ایک بڑا ڈیزاسٹر پیدا ہواہے سیلاب سے صرف ایک دو نہیں بلکہ تما م اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ادارے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کر رہے ہیں،صوبائی حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق تمام وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں۔صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنروں کو فوری ضروریات کے لئے فنڈز فراہم کر دئے ہیں۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ اس وقت پاک فوج کے 4500 جوان اور افسران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں پاک فوج کے ٹروپس متاثرہ علاقوں میں قیام پزیر ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے میں مدد کریں۔