اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور اور گرد و نواح ، بٹ خیلا، مالاکنڈ اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز وانا سے 64 کلومیٹر دور، گہرائی 188 کلومیٹر تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے