اپردیر (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پاکستان کے نوجوان کبھی کسی کی غلامی قبول نہ کریں۔
سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خان نے خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان ایک ہی آواز لگا رہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نہ منظور اور میں چاہتا ہوں پاکستان کے نوجوان کبھی کسی کی غلامی قبول نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان سے لیا گیا۔ موجودہ حکومت نے ملک میں تاریخی مہنگائی کی اور پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی گئی۔

