حکمران اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی وٹیکسزکے ڈرون حملے کر رہے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی وٹیکسزکے ڈرون حملے کر رہے ہیں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی بھرپور احتجاج کریگی۔عوام کے ہر پریشانی دکھ دردومسائل پر آوازاُٹھانے والی پارٹی حقیقی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے۔بدعنوانی،آئی ایم ایف غلامی کی وجہ سے ایک ہفتے کے اندر ساٹھ روپے پٹرولیم بدترین ظلم ہے۔پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں بھی ہوجاتاہے جس سے سب سے زیادہ غریب وکم آمدنی والے غریب طبقے متاثرہوتے ہیں۔سرکاری اشرافیہ واسٹبلشمنٹ پر مفت پٹرول بند کیا جائے تولاکھوں تنخواہ لینے والوں کی طرف سے بھی چیخنے،چیلانے کی آوازیں آجائیگی۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غفلت،کوتاہی، مسائل حل کرنے سے روگردانی کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں۔حکومت واپوزیشن اور بااختیار طبقات مسائل کے ذمہ دارہیں۔غربت بے روزگاری سے نجات،ترقی وخوشحالی کیلئے بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے اوردیانت دار لوگوں کو آگے لانے ہوں گے۔ بلوچستان کے سلگتے مسائل وعوام کی پریشانیوں پر حکومت واپوزیشن اوربااختیارطبقات کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔اس حکومت میں بھی حکومت واپوزیشن عوام کے بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ منشیات کے خاتمے،اسلامی حکومت کے قیام،بدعنوانی بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی حقوق کے حصول کی تحریکیں چلارہی ہے ملک بھر اور بلوچستان میں حقوق کے حصول،حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی،مسائل کو حل کرنے کی راہ ہموار کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا عوامی احتجاج جاری ہے پٹرولیم مصنوعات،خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف جماعت اسلامی احتجاج جاری رکھیے گی عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ وعدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم ہوجائے۔حکمرانوں نے بلوچستان کے نوجوانوں سمیت قوم کو مایوس اور مسائل ومشکلات کی طرف دھکیل دیا ہے۔ نااہل کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہورہاہے منی بجٹ کے ذریعے عوام پر بجلی گرائی جاتی ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نکالنے کے لیے نوجوان متحد اور ملک میں غلامانہ و ظالمانہ نظام کی جگہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے میدان میں نکلیں۔ نوجوان نہ صرف ملک کا قیمتی سرمایہ بلکہ تبدیلی نوید ہیں۔ بلوچستان کے لوگ روزگار تعلیم و صحت کیساتھ ساتھ پینے کے پانی اور بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ ملک و قوم اس وقت ظالمانہ نظام اور جاگیردارانہ و سرمایہ دارنہ سوچ کے حامل لوگوں میں پھنسے ہوئے اس نے نجات اور ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہونے کے لیے نوجوانوں کو آگے بڑہ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ظلم و ناانصافی کے خلاف اور اپنے حقوق کے لیے نوجوانوں کو اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ بڑے انقلاب و حقیقی تبدیلی کے لیے نوجوان جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔ اسلامی پاکستان و خوشحال پاکستان بننے سے ہی بلوچستان بھی خوشحال ہوگااسی جدوجہد میں بلوچستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔ مٹھی بھر جاگیردار و سرمایہ دار طبقے نے عوام کو یرغمال اور اپنا غلام بنا رکھا ہے۔ آپ ﷺ کے علاوہ ہم کسی کے غلام نہیں یہ شعور عوام کے اندر بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوقِ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے جماعت اسلامی کی تمام تر جدوجہد حق کے غلبے اور ظلم کے خاتمے کے لیے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے