ترقیاتی کاموں کے معیاراور میرٹ پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،انیلہ ناز

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ انیلہ نازنے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے معیاراور میرٹ پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ترقیاتی کام بروقت مکمل کرائے جائیں گے تاکہ عوام ان سے فائدہ اٹھاسکیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ذیراہتمام ہونے والے ٹینڈرز اوپن کرنے کے موقع پر ٹھیکیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، سینئر صوبائی وزیر بلدیات اورسیکرٹری کی ہدایت پر ٹھیکیداروں کو میرٹ کی بنیاد پر ٹینڈر جاری کئے جارہے ہیں ٹھیکیداروں کی بھی اب یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ معیار کے مطابق ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام ان ترقیاتی کاموں سے فائدہ حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیرانتظام آنے والے علاقوں کے عوام کو صفائی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔یاد رہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون نے براہ راست ٹینڈرز جاری کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے