وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جس کے چیئرمین وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر مواصلات اسعد محمود، شازیہ مری، وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین ممبران ہوں گے۔
کمیٹی میں وزیر بحری امور فیصل سبزواری اور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ بھی شامل ہیں، کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور جیورسٹ کو شامل کر سکے گی۔کمیٹی اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی اور وزارت داخلہ کمیٹی کو سیکریٹریٹ مہیا کرے گی۔