بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا خضدار اور گردونواح میں شام چھ بجکر 59منٹ پر زلزلے کے دوبارہ جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.5 رکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے137کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، خضدار میں منگل کی دوپہر تین بجکر 21منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت چار رکارڈ کی گئی، جس کا مرکز خضدار سے139کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے