بلاول بھٹو آج تین روزہ دورے پر امریکا 21مئی کو چین اور 23 مئی کو سوئٹزر لینڈ دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 3 روزہ دورے پر امریکا پہنچیں گے۔ اپنی پہلے سرکاری دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے میں بلاول بھٹو پاک امریکی وزرائے خارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے تحت فوڈ سکیورٹی کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری 21مئی کو چین اور 23 مئی کو سوئٹزر لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے