خان صاحب! دعا ہے، آپ زندہ رہیں اور نوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں، مریم نواز

گجرات: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا رونا پیٹنا بتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلا کردیا ہے اور جس نمبر پر وہ فون کررہا ہے وہ فون نمبر بدل گیا ہے۔

گجرات میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا مسلم لیگ (ن) عمران خان کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دے گی، عوام سے ووٹ مانگو گے تو آواز آئے گی رانگ نمبر اور پاکستان میں اس وقت انتخابات ہوں گے جب ہمارا قائد نواز شریف لندن سے بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بدترین دشمن کے لیے بھی موت کی دعا نہیں کرتے، ہم دعا گو ہیں کہ عمران خان تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھو، اگر ویڈیو ہے تو سامنے لاؤ، ہم ضمانت دیتے ہیں کہ نواز شریف تمہیں دل سے سیکیورٹی دے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس نے تم سے گالیاں بھی سنیں، انتخابی ریلی کے دوران تمھارا حال پوچھا لیکن تمہیں کوئی شرم نہیں ہے، عمران خان جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے ہیں۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف تم نے ایسا کیا کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں انہیں کھانا دیا گیا اور ایک ہی رات میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے