اوتھل کے علاقے سے نامعلوم چور دو ٹیوب ویلوں سے کیبل اور سولر پلیٹس لے اڑے

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی صدر مقام اوتھل میں چوری کی وارداتوں کا تسلسل قائم۔اوتھل کے مضافاتی گوٹھ مْکا سے چور گزشتہ رات دو ٹیوب ویلوں سے کیبل اور سولر پلیٹس لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر مقام اوتھل میں چوری کی وارداتوں کا تسلسل قائم۔اوتھل کے مضافاتی گوٹھ مْکا سے چور گزشتہ رات دو ٹیوب ویلوں سے کیبل اور سولر پلیٹس چوری کرکے لے گئے۔گوٹھ مْکا کے دو زمینداران امان اللہ برہ کے ٹیوب ویلز سے 10 سولر پلیٹس اور حاجی اعظم برفت کے ٹیوب ویل سے کیبل چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا چوری کرکے فرار ہوگئے۔واضع رہے کہ عید سے اب تک اوتھل شہر سمیت مصافاتی علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔مقامی حلقوں نے اوتھل شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے SSP لسبیلہ دوستین دشتی سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے