تحریکِ عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان مستعفی

اسلام آباد: تحریکِ عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑا دی گئیں اس لیے مزید حکومت کا دفاع نہیں کرسکتا۔
ڈپٹی ا ٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین و قانون کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے