سبی اجتماع کے موقع پرعوام کی سہولت کے لئیے تمام تراقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، سردار یار محمد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے نے سبی اجتماع کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری کوشیش کریں گے کہ سبی اجتماع پر آنے والے مہمانوں کو راستے میں کوئی تکلیف نہ ہو ضلع کچھی کی حدود میں استقبالیہ کیمپ، میڈیکل کیمپ، اور عوام کی سہولت کے لئیے تمام تر اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اجتماع کے موقع پر ٹریفک کی روانی سمیت آنے والے مہمانوں کو کوئی تکلیف نہ ہو سبی اجتماع میں شریک ہونے والے تمام بھائیوں سے خصوصی عبادات اور دعا کی درخواست کرتا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے