زیارت ، مسافر بس پرفائرنگ 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے زندرہ میں نامعلوم افراد کی ملتان جانے والی مسافر بس پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔لیویزحکام کے مطابق مسافربس کوئٹہ سے زیارت کے راستے ملتان جارہی تھی جب بس زیارت کے علاقے زندرہ پہنچی تو نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس سے بس کا ڈرائیور بشیر احمد اور کلئینرگل نظر جاں بحق اورایک مسافر عبداللہ زخمی ہو گیابس پر فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب ناصر،لیویز فورس کے ہمراہ زندرہ پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا لیویز نے لاشوں اور زخمی کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے