ووٹ کسی اور کو ملا لیکن خدمت پیپلزپارٹی کر رہی ہے، مرتضی وہاب

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ووٹ کسی اور کو ملا لیکن خدمت پیپلزپارٹی کر رہی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں 18 منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خسرو بختیار کہتے ہے کہ سندھ سے افغانستان یوریا اسمگل ہوئی ہے میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا سندھ کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے ؟ ۔مرتضی وہاب نے کہا کہ شیرپاؤ کالونی میں اسپورٹس کمپلیکس اور گذری میں فٹبال گراؤنڈ کو اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو منصوبے کیلئے ڈھائی سو ڈیزل ہائبرڈ بسیں مارچ میں کراچی آجائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے