پی ٹی آئی اگرصاف ہےتوفارن فنڈنگ کيس ميں اسٹےکيوں ليتی ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اگر صاف ہے تو فارن فنڈنگ کيس ميں اسٹے کيوں ليتی ہے۔ خورشید شاہ نے سوال اٹھایا کہ عمران خان تو احتساب کی باتيں کرتے تھے، اب پارٹی کے کھاتے کيوں نہيں چيک کرا رہے ہيں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان عدالتوں سے اسٹے واپس لے جب کہ پيپلزپارٹی فنڈنگ چيک کرانے کيلئے تيار ہے۔خورشيد شاہ نے امکان کیا کہ ڈالر اور پيٹرول جون تک 200 روپے تک جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے