گوادرکو حق دو تحریک کے مطالبات جائز ہیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام پسماندگی کا شکار ہیں اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں گوادر کو حق دو تحریک کے مطالبات جائز ہیں انہیں فل الفور منظور کرکے ان مسائل کو حل کیا جانا چاہیے، گوادر کے عوام کو معاشی ترقی میں اسٹیک ہولڈر بنا کر انہیں بہتر مستقبل فراہم اور مطمئن کیا جا سکتا ہے عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں مگر حکومت کو ای وی ایم مشینوں کی پڑی ہے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام گزشتہ کئی روز سے اپنے جائز حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہیں صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ ان سے بامقصد مذاکرات کرتے ہوئے ملکی اور صوبے کی ترقی میں گوادر کے عوام کی شمولیت کو یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ گوادر مستقبل میں پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہوگا حکومت کو چاہیے کہ وہ ابھی سے ہی وہاں کی آبادی کی ترقی پر توجہ دے اور انکے مسائل کو حل کرے تاکہ خطے کے اہم ترین علاقے کے عوام ریاست اور حکومت سے مطمئن ہوکر ترقی کو خوش آمدید کہیں انہوں نے کہا کہ حکومت چل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں لیکن تبدیلی سرکار کو صرف ای وی ایم مشین کی فکر ہے عوام مطالبہ کررہی ہے کہ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے موجودہ حالات سے انہیں نجات دلائی جائے لیکن حکومت منی بجٹ لانے کی تیاریوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور مسلم لیگ(ن) عوام کے حقوق پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے اورعوام کی آواز بن کر انہیں اس حکومت سے نجات دلوائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے