بلو چستان کے 6اضلاع سے کو رونا وائرس کے8نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد32244ہو گئی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلو چستان کے 6اضلاع سے کو رونا وائرس کے 8نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد32244ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلو چستان کے 6اضلاع سے کورونا وائرس کے 8نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاہ افراد کی تعداد32244ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کو روناوائرس کے شکار 10مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31792ہو گئی کو رونا وائرس کے شکار 2ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 2افراد کو ہا ئی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے جبکہ صوبے میں فعال مریضوں کی تعداد 96ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کی پھلنے کی شرع 1.75فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کے 457ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے8 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 251کے نتائج آنہ با قی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے