ہم عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں امید کرتے ہیں نئی حکومت ایک مثالی حکومت ہوگی, سید احسان

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے وزرات اعلیٰ کے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان نیشنل (عوامی) کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سید احسان سے ملا قات کی۔ بد ھ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے وزرات اعلیٰ کے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو رکن صوبائی اسمبلی سید احسان کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے اس سے ملا قات کی۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے سید احسان شاہ نے کہاکہ ہم میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں امید کرتے ہیں ایک نئی حکومت ایک مثالی حکومت ہوگی صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا نئی حکومت کی ترجیحات ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے