سابق چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالحکیم بلوچ انتقال کر گئے

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) سابق چیف سیکریٹری بلوچستان اور بی ایس او کے چیئرمن عبدالحکیم بلوچ انتقال کر گئے۔ وہ میر شیہک، میر بہرام، میر شہ مزار، شے مرید بلوچ، میر سعادت، مراد بلوچ، مرحوم بالاچ کے والد اور شبیر بلوچ، احمد خان کے بھائی تھے۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی علاقے "گرمکان” پنجگور میں ادا کی گئی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ گرمکان پنجگور میں جاری ہے۔ بعد ازاں ان کی وفات پر صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند، سینئر صحافی ظفر بلوچ اور یحییٰ ریکی نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے