اسمبلی ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی منظوری دے دی ہے، میرعبدالقدوس بزنجو
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ فنانس کمیٹی نے اسمبلی ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی منظوری دے دی ہے ملازمین کے مسائل کو حل کریں گے،آئینی عہدے پر ہوں سیاسی گفتگو سے گریز یہ بات انہوں بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ فنانس کمیٹی میں اسمبلی کے مسائل آتے ہیں جن پر کمیٹی جو بھی فیصلہ کرتی ہے وہ حتمی ہوتا ہے فنانس کمیٹی کے اجلاس متعددمیں اہم فیصلے کئے ہیں ملازمین کے حقیقی مسائل حل کے لئے منظوری دے دی ہے جبکہ غیر ضروری چیزوں کومسترد کردیا گیااسمبلی کے ملازمین کی ضروریات اور جائز مطالبات کو ایڈریس کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سیاسی گفتگوسے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدے پر ہوں۔